نیتا جی سبھاش چندر بوس کی زندگی سے وابستہ 25 مزید خفیہ فائلوں کو پارلیمنٹ سیشن کے بعدعوامی کی جائیں گی۔
یہ اطلاع مرکزی وزیر ثقافت ڈاکٹر مہیش شرما نے آج یہاں نہرو میوزیم اینڈ لائبریری میں منعقد نیشنل
آرکائیو کے قیام کے 125 سال پورے ہونے پر منعقد تقریب کا اختتام کرتے ہوئے دی۔
تقریب میں ڈاکٹر شرما کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کے بھائی اميا ناتھ بوس کی نایاب دستاویزات کی ایک سی ڈی بھی نیتا جی کے اہل خانہ نے انہیں تحفتہ پیش کی۔